سرائے عالمگیر: اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے محلہ اورنگ آباد اور کوٹیاں میں جاری ڈی سلٹنگ آپریشن کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے ستھرا پنجاب ٹیموں کی کارکردگی چیک کی اور نالوں کی صفائی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈی سلٹنگ کا عمل تیز اور مو¿ثر انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔