سرائے عالمگیر: اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر نے میٹرک امتحانات کے سلسلہ میں صبح کے سیشن کے دوران مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا دورہ کیے گئے مراکز میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرائے عالمگیر اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرائے عالمگیر شامل ہیں۔معائنہ کے دوران انویجی لیٹرز کی حاضری، طلبہ کی حاضری اور امتحانی انتظامات کو چیک کیا گیا۔ تمام عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود پایا گیا جبکہ امتحانی عمل شفاف اور منظم انداز میں جاری تھا۔