Fri, September 4, 2026 11:58 pm

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر کا گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول غریب پورہ کے امتحانی مرکز کا دورہ

گجرات: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول غریب پورہ میں قائم میٹرک کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا معائنہ کے دوران طلبہ اور انویجیلیٹرز کی حاضری کو چیک کیا گیا جو تسلی بخش پائی گئی۔ امتحانی عمل شفاف اور منظم انداز میں جاری تھا۔اے ڈی سی جی نے امتحانی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔