Fri, September 4, 2026 11:59 pm

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کیلئے مثالی اقدامات کا تسلسل کامیابی سے جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویڑن ویمن ایمپاورمنٹ کے تحت ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے عملی اقدامات جاری۔ ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں جدید لیڈیز لاونج کا قیام لیڈیز لاونج کا افتتاح ڈپٹی کمشنر گجرات محترمہ نور العین قریشی نے کیا تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ویڑن ویمن ایمپاورمنٹ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی جانب سے ڈی پی او آفس گجرات میں لیڈی پولیس کے لیے جدید لیڈیز لاﺅنج کا قیام عمل میں لایا گیا لیڈیز لاو¿نج کا باقاعدہ افتتاح مہمان خصوصی محترمہ نور العین قریشی ڈپٹی کمشنر نے کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محترمہ صبا سحر بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔مہمانانِ خصوصی نے ڈی پی او گجرات کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت لیڈی پولیس اہلکاروں کے لیے نہایت اہم اور خوش آئند ہے جس سے لیڈیز پولیس کو ایک باوقار، محفوظ اور آرام دہ ماحول میسر آئے گا۔ یہ پراجیکٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویڑن ویمن ایمپاورمنٹ کی عملی عکاسی ہے۔