سرگودھا:پنجاب کے نواحی علاقے بھاگٹانوالہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو قتل کر دیاپولیس کے مطابق تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک 25 جنوبی میں ملزم یاسین ملاح نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کیا جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی فرخندہ، 18 سالہ بیٹی نور فاطمہ، 14 سالہ بیٹا علی حسن، 11 سالہ طیب، دو سالہ حسنین اور ایک سالہ بیٹا شامل ہیںپولیس کے مطابق واقعے کی ابتدائی رپورٹ موصول ہو چکی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ آیا معاملہ گھریلو تنازعہ تھا یا ملزم ذہنی دباو¿ کا شکار تھا ملزم نے واردات کے بعد خود کو بھی زخمی کر لیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے قتل ہونے والے 6 افراد کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا نماز جنازہ چک 25جنوبی میں ادا کردی گئی