خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش‘ پہاڑوں پر برفبار ی کاآغاز

پشاور:مغربی سسٹم کے زیر اثر خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیاپشاور شہر و نواح میں موسم سرد ہوگیا، گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش سے موسم میں تبدیلی ا?گئی۔ بارش سے جاتی ہوئی سردی دوبارہ لوٹ آئی پشاور شہر کا موسم آج بھی ابر آلود و سرد ہے، اتوار کے روز پشاور میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ 7 ملی میٹر، چترال 6، تیمرگرہ 9، دیر بالا 13، میر کھنی 8، کالام ایک اور دروش میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی چترال لوئر کے علاقے گرم چشمہ میں گزشتہ روز ایک بار پھر برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیاچترال، دیر بالائی اور زیریں، ملاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان بالائی اور زیریں، کولائی پلاس میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، تورغر، مہمند، باجوڑ ، خیبر اور کرم کے اضلاع میں بھی گرج چمک اور تیز ہواو±ں کے ساتھ کی توقع ہے۔