میونسپل کارپوریشن سے پارکس اور ہارٹیکلچر کی منتقلی کے حوالے سے اہم اجلاس

گجرات: میونسپل کارپوریشن گجرات سے پارکس اور ہارٹیکلچر سے متعلق امور، اثاثہ جات اور عملہ نئی قائم شدہ ہارٹیکلچر ایجنسی گجرات کو منتقل کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیم (DTT) تشکیل دے دی گئی ہے اس ٹیم کی سربراہی ڈپٹی کمشنر گجرات کریں گے جبکہ میونسپل کارپوریشن اور ہارٹیکلچر ایجنسی کے نمائندگان اس کے ممبران ہوں گے۔ ٹیم پارکس اور ہارٹیکلچر سے متعلق اثاثہ جات اور عملے کی فہرست مرتب کرے گی اور انہیں نئی ہارٹیکلچر ایجنسی کو منتقل کرنے کے عمل کو یقینی بنائے گی اس حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ ذوالفقار احمد، اے ڈی سی جی صبا سحر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ظفر عباس اور آر ایچ او راشد چٹھہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اثاثہ جات اور عملے کی منتقلی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔