گجرات: یوم علیؓ کے تمام جلوس پر امن و باحفاظت اختتام پذیر ہو گئے

ضلع گجرات کے مختلف علاقوں گجرات شہر، شادیوال، لالہ موسیٰ، معین الدین پور، نورپور اور کنجاہ سمیت دیگر مقامات پر یومِ علیؓ کے جلوس پرامن اور باحفاظت طریقے سے اختتام پذیر ہوگئے۔جلوسوں کے دوران ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے سیکیورٹی اور انتظامی امور کے لیے مو¿ثر انتظامات کیے جبکہ جلوس کے منتظمین اور شرکاءنے بھی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔انتظامیہ کی جانب سے جلوسوں کے روٹس کی نگرانی، سیکیورٹی اقدامات اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا گیا جس کے باعث تمام جلوس پرامن ماحول میں بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوئے۔