گجرات:فیول مانیٹرنگ پر اجلاس‘تیل کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا عزم

اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون کی زیر صدارت فیول مانیٹرنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں آر ایف ایس، سی ڈی او، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اور پیرا کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع گجرات میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور دستیابی کی م¶ثر نگرانی کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطہ مضبوط بنائیں اور ضلع بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ فیول سپلائی سے متعلق ڈیٹا کی بروقت جمع آوری اور مرتب کرنے کے عمل کو م¶ثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ قلت یا مسئلے کی صورت میں فوری اقدامات کیے جا سکیں۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ادارے مربوط انداز میں کام جاری رکھیں گے۔