صنعتی شعبے کے نمائندوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55روپے فی لیٹر اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس فی الفور معطل کرنے کا مطالبہ کردیاسائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالرحمان فدا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ارکان اسمبلی اور سرکاری افسران کے فیول کوٹے میں بھی 50فیصد کمی کی جائے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ صنعتوں اور برآمدی یونٹس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگاان کا کہنا تھا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہوگاانہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کا تمام تر بوجھ عوام پر نہ ڈالا جائے کیونکہ صارفین پہلے ہی 121 اور 118روپے فی لیٹر ٹیکس ادا کر رہے ہیں عبدالرحمان فدا نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے برآمدی صنعتوں کی مسابقتی صلاحیت متاثر ہوگی، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پیٹرولیم ٹیکس میں کمی کرکے عوام کو فوری ریلیف دے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد اکرام راجپوت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل دیا اور اس سے عوام اور معیشت پر ’پیٹرول بم‘ قرار دیاان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یک دم لگ بھگ 20 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جو پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام اور کاروباری برادری کے لیے انتہائی تشویش ناک ہے۔