کراچی:ملک میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے عمل میں تسلسل سے اضافے کا رجحان برقرار ہے جس سے معاشی سرگرمیوں کی رفتار میں بتدریج تیزی دیکھی جا رہی ہے سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2026 میں 3ہزار 444 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2لاکھ 87ہزار 49 ہوگئی ہیں ایس ای سی پی کے مطابق امریکا، برطانیہ، جرمنی اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کے افراد کی جانب سے نئی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی گئی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مائننگ، ٹریڈنگ اور آئی ٹی سیکٹرز میں کمپنیاں رجسٹرڈ کروائی ہیں ماہ فروری کے دوران پنجاب میں 1ہزار 696، اسلام آباد میں 656 اور سندھ میں 555 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں نئی رجسٹرڈ 82 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی شراکت داری کی گئی ہے جبکہ 44 کمپنیوں میں چین سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈائریکٹر شپ حاصل کی ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے میں 723 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ٹریڈنگ میں 531، سروسز میں 434 اور رئیل اسٹیٹ میں 323 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔