کوہاٹ: پولیس وین پر حملے میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے

کوہاٹ:کوہاٹ میں پولیس وین پر حملے میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار شہید اور دو زیر حراست ملزمان ہلاک ہوگئے ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی لاچی سمیت 5 اہلکار شہید اور تین اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے شہداءمیں انسپکٹر انارگل خان، ایک گن مین، ریڈر اور ڈرائیور شامل ہیں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم ایک زیر حراست ملزمان کو لیکر جا رہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ واقعے میں دو زیرحراست ملزمان بھی جان کی بازی ہار گئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کوہاٹ کے علاقے میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی پر زور مذمت کی ہے۔