وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار 600 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی نے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پر گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی اور بتایا کہ وزارت خزانہ نے وفاقی پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے معاملات جاری تھے اور بھرتیوں کی منظوری کے لیے معاملہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا تھا، حکومت نے بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 7 ہزار 600 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔