حوالہ ہنڈی کے ذریعے 9 ملین درہم کی غیر قانونی ترسیل بے نقاب

وفاقی تحقیقاتی ادارہ کے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ/ہنڈی کے ذریعے بھاری رقوم کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا تحقیقات کے مطابق 9 ملین اماراتی درہم (تقریباً 735 ملین پاکستانی روپے) کی غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیںترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی آر نمبر 10/2026 کی تفتیش کے دوران حوالہ/ہنڈی نیٹ ورک کا انکشاف ہوا، جس میں ایک معروف اشتہاری ایجنسی کی جانب سے غیر ملکی اکاو¿نٹس میں بھاری رقوم کی غیر قانونی منتقلی سامنے آئی ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ کیس میں ملوث دیگر افراد اور سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مالیاتی لین دین کے مزید ریکارڈ بھی حاصل کیے جا رہے ہیں ابتدائی کارروائی کے دوران کمپنی Z2C Pvt Ltd کے چیف فنانشل آفیسر فیصل ولد محمد الیاس کو گرفتار کرلیا گیا، جو ابتدائی تحقیقات میں حوالہ/ہنڈی کے ذریعے غیر قانونی رقوم کی ترسیل میں ملوث پایا گیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔