آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے تیل اور گیس کی نئی دریافت کا اعلان کردیاترجمان کا کہنا ہے کہ براگزئی ایکس1 کنویں کی کھدائی کا آغاز 30 دسمبر 2024 کو کیا گیا تھا اور اس کنویں کو مجموعی طور پر 5,170 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔ کھدائی کے دوران مختلف زمینی فارمیشنز میں ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے مرحلے پر تیل اور گیس کے آثار پہلے ہی سامنے آچکے تھے او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق نشپا بلاک میں براگزئی ایکس1 کنویں سے یومیہ 225 بیرل تیل اور 10 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے او جی ڈی سی ایل کے مطابق اس نئی دریافت سے نہ صرف ملکی توانائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ہائیڈروکاربن ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا