وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور سرچ لائٹس کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عبادت گاہوں کے گردونواح میں پولیس گشت، سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور حساس مقامات پر نمازِ جمعہ اور تراویح کے اجتماعات کے لیے بیرئیرز اور خاردار تاروں کے ساتھ تین لیئرز سیکیورٹی پلان ترتیب دینے کا حکم بھی دیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک میں صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے اقدامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مساجد،امام بارگاہوں اورعبادت گاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔