وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ویانا میں بزنس ٹیبل کا انعقاد

وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، جس پر آسٹریا کے سرمایہ کاروں اور تاجروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ آسٹریا کے دوران سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری پر اتفاق کرلیا ہے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط میں وسعت سے باہمی خوش حالی کے نئے در وا ہوں گے اسحاق ڈار نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور کاروبار میں آسانی کے لیے حکومتی اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے نائب وزیراعظم نے آسٹریا کی تکنیکی مہارت اور پاکستان کی متحرک منڈی اور نوجوان افرادی قوت کے درمیان فطری ہم آہنگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ منصوبوں اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔