پشاور: اربوں کی ٹرانزیکشن: کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم گرفتار کر لیاگیاگرفتار ملزم فاضل خان کو احتساب جج محمد ظفر کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں سماعت کے دوران سینئر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے لہٰذا اسے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم فاضل خان کو تفتیش کے لیے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیانیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فاضل خان ایک نجی تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے اور اس کے مختلف بینک اکا¶نٹس میں بھاری رقم منتقل ہوئی ہے پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم کے 5 مختلف بینکوں کے اکا¶نٹس میں 5.277 بلین روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے