اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس میں سولر نیٹ میٹرنگ کو نیٹ بلنگ سے تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے پر توجہ دلاو¿ نوٹس پیش کیا گیا توجہ دلاو¿ نوٹس پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین نے پیش کیا وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا پر بحث جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں اس معاملے پر اراکین کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی، قرارداد مسترد ہوئی اور ایوان بالا نے حکومتی مو¿قف کی تائید کی وفاقی وزیر نے کہا کہ ای سی سی نے سمری کی منظوری دی تاہم وفاقی کابینہ نے توثیق نہیں کی وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اس فیصلے پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوا جب کہ اجلاس میں سولر نیٹ میٹرنگ کو نیٹ بلنگ سے تبدیل کرنے کے فیصلے پر توجہ دلاو¿ نوٹس پیش کیا گیاقومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کردی گئی، اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کی اقبال آفریدی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے نامناسب رویے پر کورم کی نشاندہی کر رہا ہوں ڈپٹی اسپیکر نے اراکین کی گنتی کی ہدایت کردی اور اس کے بعد کورم کے مکمل ہونے تک اجلاس کی کاروائی معطل کردی گئی