چیئر پرسن بشری انجم بٹ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس

اسلام آباد:سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائنگ کا اجلاس کالعدم قرار دینے کی سفارش کر دی ہے گزشتہ روزسینیٹ کی کمیٹی کا اجلاس چیئر پرسن بشری انجم بٹ کی صدارت میں ہوا،جس میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائنگ کی وائس چانسلر سے متعلق معاملات تفصیل سے زیر غور آئے اجلاس کے دوران عبوری وائس چانسلر طیبہ اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچیں تاہم چیئرپرسن کمیٹی نے واضح کیا کہ انہیں اجلاس میں نہیں بلایا گیا اور ان کی موجودگی ضروری نہیں ہے چیئرپرسن نے کہا انہوں نے کہا کہ میڈم طیبہ پچیس سال سے وی سی کے عہدے پر فائز ہیں اور ان کے خلاف انکوائری جاری ہے، اس کے باوجود وزیر تعلیم نے انہیں عبوری وائس چانسلر تعینات کر دیاچیئرپرسن بشریٰ انجم بٹ کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے پاس وائس چانسلر کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں۔ ان کے مطابق وی سی نے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور ان کے خلاف مالی بے ضابطگیوں کے ثبوت بھی موجود ہیں بشریٰ انجم بٹ نے بتایا کہ ایوان صدر کی جانب سے انہیں آگاہ کیا گیا کہ عبوری وی سی کی تعیناتی کے لیے ان سے منظوری نہیں لی گئی اور وزیر تعلیم نے یہ ایجنڈا ایوان صدر کو پیش نہیں کیا تھا چیئرپرسن نے مزید کہا کہ دو کروڑ روپے سے زائد کے انکریمنٹس دے کر انہیں پروفیسر بنایا گیا، وزارت نے وی سی کو نوازا اور پارلیمان کی تضحیک کی گئی ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیر کمیٹی کو عزت نہیں دے رہا تو سیکریٹری تعلیم بھی ایسا ہی کرے گا انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب تک وی سی عہدے سے نہیں ہٹتیں، ان کے خلاف شفاف انکوائری کیسے ممکن ہوگی۔ چیئرپرسن کے مطابق اجلاس میں جس جس نے وی سی کے خلاف بات کی، ان کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے۔