کراچی پولیس کا پریس کانفرنس پر دھاوا‘ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کی گرفتارں

جماعت اسلامی کی طرف سے 8 فروری کے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر عوامی پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا مگر گزشتہ روز کراچی پولیس نے جماعت اسلامی قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت دیگر رہنماﺅں کو گرفتار کرلیا جنہیں کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا ترجمان جماعت اسلامی نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آفس کے باہر تمام دکانیں اور ہوٹل بھی بند کرادیے جبکہ متعدد رہنماﺅں کو گرفتار کیا گیاپولیس کی جانب سے پریس کانفرنس کیلئے لگایا گیا ٹینٹ بھی اکھاڑ دیا گیا، جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے جیسے ہی پریس کانفرنس کا آغاز کیا تو پولیس نے انہیں روک دیاگرفتار ہونے والوں میں جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، امرائے اضلاع سفیان دلاور، مدثر حسین انصاری ودیگر ذمہ داران شامل ہیں۔