کراچی میں مختلف جماعتوں نے احتجاجی ریلیوں کا اعلان کردیا جب کہ جمیعت علمائے اسلام بھی آج کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کریگی۔قائدین کی کردار کشی کیخلاف جمیعت علمائے اسلام احتجاجی مظاہرہ کرے گی، جمیعت علمائے اسلام کی کراچی بھر سے ریلیاں نکالی جائیں گی، قومپرست تنظیموں کے احتجاج کے سبب جے یوآئی نے احتجاج کا وقت اور روٹ تبدیل کیا۔جمیعت علمائے اسلام پریس کلب کے بجائے گرومندر پر احتجاج کریگی، جمیعت علمائے اسلام کا احتجاجی مظاہرہ 2 بجے ہوگا۔قومپرست تنظیموں کی رہبر کمیٹی ایمپریس مارکیٹ سے پریس کلب تک ریلی نکالے گی، قومپرست تنظیموں کی وحدت سندھ ریلی سچل گوٹھ گلستان جوہر سے شروع ہوگی۔عوامی نیشنل پارٹی کے تحت شاہراہ نور جہاں ضلع وسطی میں جلسے کا انعقاد کریگی ، ایم کیوایم کا کورنگی میں جنرل ورکرز اجلاس ہوگا، ایم کیوایم جنرل ورکرز اجلاس سے مصطفی کمال و دیگر خطاب کریں گے۔پولیس حکام نے کہا کہ شہر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے دوران پر امن ماحول کیلئے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان بنایا ہے، کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریڈ زون میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی، پریس کلب اور اطراف میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، احتجاجی مظاہرے کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ڈسٹرکٹ کی سطح پرپولیس کو ہدایات جاری کردی گئی۔