پیرس : پاکستانی کمونیٹی کی سیاسی سماجی رہنماؤں اور میڈیا کے نمائندوں کی اہم میٹنگ جس میں ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ، رانا محمود علی خان، چوہدری رزاق ڈھل بنگش، ملک افضال، رزاق مغل، راجہ اقبال، راجہ اشفاق حسین، سید خالد جمال شاہ، غیاث صاحب کے چوہدری وسیم احمد شامل تھے۔ فرانس میں موجود کمونیٹی مسائل اور پاکستان عوامی مسائل مہنگائی اور دیگر ضروریات زندگی اور اب جو پوری دنیا میں جنگ و جدل کا ماحول ہے اسکی وجہ سے ہر طرف افراتفری ہے جو لحمہ فکریہ اس پر اظہار خیال کیا اور دعا کی اللہ تبارک تعالی پوری دنیا امن استحکام عطا فرمائے۔ آخر میں سب دوستوں نے عبدالصبور بٹ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کا نائب صدر بننے پر مبارک دی جس پر عبدالصبور بٹ نے سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔