سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن حسین نقی انتقال کر گئے

سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن حسین نقی انتقال کر گئے۔اہلخانہ کے مطابق حسین نقی 88 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ہیں، حسین نقی مرحوم کی نمازِ جنازہ دن ساڑھے 12 بجے جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔سینئرصحافی حسین نقی کے انتقال پر صحافتی، علمی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینئر صحافی، انسانی حقوق کے علمبردار حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے حسین نقی کی صحافت، آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے لیے طویل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ حسین نقی نے صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے حسین نقی کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔