بینک قرض کی عدم ادائیگی پر نیلام جائیداد واپس کرنے کی درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے بینک قرض کی عدم ادائیگی پر نیلام کی گئی جائیداد کی واپس کرنے کی اپیل پر جائیداد واپسی کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیلامی کو قانونی قرار دیا، جسٹس امجد علی سہتو نے کہا کہ نیلامی کیخلاف درخواست 30 روزہ قانونی مدت گزرنے کے بعد دائر کی گئی، نیلامی کی توثیق اور سیل سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد قرض کی ادائیگی سے جائیداد واپس نہیں ہوسکتی۔عدالت نے کہا کہ صرف ایک بولی دہندہ کی موجودگی نیلامی میں دھوکا دہی ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں، جائیداد کی مالیت سے متعلق کوئی مستند ویلیوایشن رپورٹ پیش نہ کی گئی، بینک تمام وصول شدہ رقوم کا حساب ڈگری کے عمل درآمد ریکارڈ میں شامل کرے، بینک اور قرض دار کا تصفیہ نیلامی کے خریدار کے قانونی حقوق متاثر نہیں کرسکتا۔