Sun, September 20, 2026 2:21 am

جنگِ ستمبر کا 19 واں روز؛ 40 بھارتی ٹینک تباہ، 100 سے زیادہ فوجی افسر و سپاہی جنگی قیدی

جنگِ ستمبر کے 19 ویں روز 40 بھارتی ٹینک تباہ کیے گئے جبکہ 100 سے زیادہ فوجی افسر و سپاہیوں کو جنگی قیدی بنایا گیا۔پاک آرمی کی جانب سے ستمبر 1965 کی جنگ کے 19 ویں روز سیالکوٹ جموں سیکٹر میں دشمن کے 40 ٹینک تباہ کردیے گئے جبکہ 3 بھارتی افسر، 4 جے سی اوز اور 102 سپاہیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا۔کھیم کرن کے علاقے میں 3 فضائی حملے کیے گئے جنہیں کامیابی کے ساتھ پسپا کیا گیا، واہگہ اٹاری سیکٹر میں دشمن کی دو جوابی کارروائیوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے پسپا کیا گیا۔ قصور اور کھیم کرن کے علاقوں میں دشمن کو کئی میل تک اس کے اپنے علاقے میں پیچھے دھکیل دیا گیا۔چونڈہ میں بھی افواجِ پاکستان نے شاندار تاریخ رقم کی اور مکمل طور پر بھارتی فوج کے حوصلے پست کر دیے۔ سندھ راجستھان سیکٹر میں 150 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 21 کو جنگی قیدی بنا لیا گیا۔ مجاہدین نے راجوڑی سے 6 میل دور بھارتی ملٹری بیس پر حملہ کیا اور سری نگر سے 15 میل دور بگرام روڈ پر ایک اہم پل کو تباہ کر دیاپاک فضائیہ نے اپنی برتری کو برقرار رکھا اور زمینی فوج کی مسلسل مدد جاری رکھی۔ پاک فضائیہ نے سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں بھارتی فضائیہ کا ہنٹر طیارہ مار گرایا۔پورے پاکستان سے مُصنف، شاعر اور ہر طبقہ فکر کے افراد نے اپنی آمدنی کا 10 فیصد حصہ نیشنل ڈیفنس فنڈ کو دینے کا فیصلہ کیا۔