کراچی: پاکستان کسٹمز کے حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کی 580 گرام چرس دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ عالمینقشے دیکھیں
ایف بی آر کے مطابق انٹرنیشنل ڈیپارچرز پر تعینات کسٹمز مشین آپریٹر نے معمول کی اسکریننگ کے دوران دبئی جانے والے مسافروں کے سامان کو مشکوک قرار دیا۔ دونوں مسافر فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 330 کے ذریعے دبئی روانہ ہونے والے تھے۔مشکوک سامان کی تفصیلی تلاشی کے دوران کسٹمز حکام نے لکڑی کے دو زیورات کے ڈبے برآمد کیے، جن میں منشیات چھپانے کے لیے خصوصی خفیہ خانے بنائے گئے تھے۔ مزید جانچ پر ہر ڈبے سے تقریباً 290 گرام چرس برآمد ہوئی، جس کی مجموعی مقدار 580 گرام بتائی گئی ہے۔پاکستان کسٹمز نے برآمد شدہ منشیات کو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت قبضے میں لے لیا، جبکہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کی قابلِ اطلاق دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اسمگلنگ کی کوشش کے مکمل حالات اور دیگر ممکنہ ملوث افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔