کوئٹہ: بلوچستان میں یتیم اور بے سہارا بچیوں نے تعلیم کے ساتھ ہنر مندی میں بھی اپنی صلاحیتیں ثابت کر دیں۔ایس او ایس ویلیج کی 10 بچیوں نے ایک سالہ بیوٹیشن کورس مکمل کر لیا۔ ایس او ایس ویلیج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بچیوں کی پیشہ ورانہ تربیت مکمل ہونے پر تقسیمِ اسناد کی تقریب منعقد کی گئی۔گورنر بلوچستان ظہور بلیدی نے کہا کہ ایس او ایس ویلیج گزشتہ 20 برس سے یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم و تربیت اور باوقار مستقبل کیلئے خدمات انجام دے رہا ہے۔ یتیم اور مستحق بچیوں کے لیے معاشی خود انحصاری کا پروفیشنل ٹریننگ پروگرام لائقِ تحسین اقدام ہے۔گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانے پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے، خواتین صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں، انہیں مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔