کوٹ ادو: باراتیوں سے بھرا رکشہ بے قابو ہو کر مظفرگڑھ کینال میں جا گرا، ہلاکتوں کی تعاد 6 ہوگئی

پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں مظفرگڑھ کینال میں گزشتہ روزباراتیوں کا رکشہ نہر میں گرنے کے بعد نہر سے مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو کے مطابق رکشہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی جس میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ 9 لاپتا بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاپتا بچوں کی عمریں 3 سے 14 سال کےدرمیان ہیں۔ریسکیو کے مطابق رکشہ حادثے میں 11 افراد کو بچالیا گیا تھا۔