شرپسند کالعدم ایکشن کمیٹی کا آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف مکروہ ایجنڈا کھل کر سامنے آ گیا

شرپسند کالعدم ایکشن کمیٹی کا آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف مکروہ ایجنڈا کھل کر سامنے آ گیا۔انتشاری کمیٹی کا آزاد جموں و کشمیر میں عوام کو لوٹ مار، تشدد، اغوا اور یرغمال بنانے کا مکروہ کردار بے نقاب ہو گیا۔کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں نے راولاکوٹ کے رہائشی اور پاک آرمی کے ریٹائرڈ اہلکار نسیم کیانی کے بیٹے کو اغوا کر لیا۔راولاکوٹ کے رہائشی اور پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ اہلکار نسیم کیانی کا کہنا تھا کہ راولاکوٹ میں کالعدم کمیٹی پانیوالہ کے شرپسندوں نے میرے بیٹے دلاور کیانی کو تشدد کا نشانہ بنایا، لوٹ مار کی اور اغوا کر لیا۔متاثرہ خاندان نے حکومت سے اپیل کی کہ دلاور کیانی کو فوری بازیاب کرا کے شرپسند اغواکار کمیٹی کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ بیٹے یا خاندان کے کسی فرد کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری کالعدم فتنہ کمیٹی پانیوالہ پر عائد ہوگی، نسیم کیانی۔کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند گھروں سے بچوں اور خواتین کو اٹھا کر زبردستی اپنی انتشاری کمیٹی میں شمولیت کرا رہے ہیں، نسیم کیانی۔پریس کانفرنس کے دوران دلاور کیانی کے بھائی نے کہا کہ کالعدم کمیٹی کے ہاتھوں اغوا ہونے والے بھائی دلاور کیانی کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔ ہمارے خاندان کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں، بھائی دلاور کیانی۔اغوا ہونے والے دلاور کیانی کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر کی نجی تصاویر اور ویڈیوز بھی میرے بھائی کے موبائل سے نکال کر سوشل میڈیا پر وائرل کی جا رہی ہیں۔ماہرین کے مطابق عوامی حقوق کی آڑ میں پرتشدد کارروائیاں اور شرپسندی پھیلانے والی کالعدم انتشاری کمیٹی کے عزائم بری طرح بے نقاب ہو رہے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو یرغمال اور تشدد کا نشانہ بنانے والی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کبھی عوامی حقوق کی محافظ نہیں ہو سکتی۔