لاہور:محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا سسٹم اور تیز ہواؤں کا سلسلہ تاحال موجود ہے تاہم گرمی کی شدت میں واضح کمی فی الحال متوقع نہیں۔لاہور میں دن کے اوقات میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ سہہ پہر کے بعد بادل چھا جانے اور ہلکی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق بارش برسانے والا موجودہ موسمی سسٹم رات کے وقت ملک سے نکل جائے گا تاہم اس سے قبل وقفے وقفے سے بادلوں کی موجودگی اور ہلکی بونداباندی کا امکان رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گرمی کی شدت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔