راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف نے 9 اپریل لیاقت باغ جلسے کے لیے اجازت مانگ لی ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف پرامن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پرامن جلسہ آئینی قانونی حق ہے لہٰذا جلسے اجازت دی جائے، 9 اپریل پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیںذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست ڈسٹرکٹ سیکیورٹی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاڈپٹی کمشنر آفس عملے نے درخواست وصول کر لی اور مناسب ٹائم پر فیصلہ ہوگا۔