شہریوں کو اضافی بوجھ سے بچانے کیلئے ٹول ٹیکس میں اضافہ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے حکم پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیاعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے جو بھی ہو سکا کریں گے۔ حالات مشکل، قوم مل کر اس صورتحال کا مقابلہ کر سکتی ہے این ایچ اے نے مالی سال میں ٹول پلازہ فیس کی مد میں کوئی اضافہ نہیں کیاوفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں شہریوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔