سائٹ کے علاقے میں نجی کمپنی کے اندر لفٹ میں کام کے دوران گرنے سے ایک محنت کش جاں بحق ہو گیاسائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع نجی کمپنی کے اندر لفٹ میں کام کے دوران ایک محنت کش گر کر جان کی بازی ہار گیامتوفی کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیاایس ایچ او شبیر خٹک کے مطابق محنت کش 35 سالہ حارث ولد شمس الرحمان لفٹ میں کام کے دوران پاو¿ں پھسلنے کے باعث نیچے گر گیا، جس کے نتیجے میں اس کے سر پر شدید چوٹ آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متوفی محنت کش کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔