کراچی:اسکیم 33 سمیرا چوک کے قریب تیز رفتار مکسچر ٹرک کی ٹکر سے سڑک پر صفائی پر مامور خاکروب لڑکی شدید زخمی ہو گئی، پولیس نے ٹرک کو تحویل اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیاپولیس کے مطابق زخمی خاکروب لڑکی کی شناخت 17 سالہ عائزہ دختر کشن کے نام سے کی گئی واقعے کے بعد موقع پر موجود علاقہ مکینوں نے مکسچر ٹرک کو گھیرے میں لے لیا، اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پا لیا پولیس کے مطابق سچل تھانے کے علاقے اسکیم 33 سمیرا چوک کے قریب تیز رفتار مکسچر ٹرک نے سڑک کی صفائی پر مامور خاکروب لڑکی کو روند ڈالاضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے