ماحولیاتی آلودگی روکنے کیلئے وادی کیلاش میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

چترال:ماحولیاتی تحفظ اور سیاحتی مقامات کی صفائی کو یقینی بنانے کے پیش نظر وادی کیلاش میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی پلاسٹک بیگز ماحولیاتی آلودگی، نکاسی آب میں رکاوٹ اور قدرتی نظام کو شدید متاثر کرتے ہیں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور 60 دن تک مو¿ثر رہے گا، خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تمام شہریوں اور سیاحوں سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ علاقے کے قدرتی حسن اور ماحول کو محفوظ بنایا جا سکے وادی کیلاش ایک حساس اور اہم سیاحتی علاقہ ہے جہاں بالخصوص چلم جوشٹ فیسٹیول (12 تا 17 مئی 2026) کے دوران سیاحوں کی بڑی تعداد متوقع ہے