لاہور:انویسٹی گیشن پولیس تھانہ کاہنہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہری رمضان کے قتل کا معما حل کر لیا ہے، جس میں مقتول کی بیوی اور اس کا آشنا ہی مرکزی ملزمان نکلے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاو¿ن کے مطابق ملزم نے مقتول رمضان کو کسی کام کے بہانے سے کاہنہ کے علاقہ میں بلایا، جہاں اسے ویران جگہ لے جا کر چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا گیا مقتول چند روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہا مگر جانبر نہ ہو سکا۔دوسری جانب شہری طاہر مشتاق کے گھر سے غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان چوری کا معاملہ بھی حل ہوگیا 3 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا25 لاکھ روپے نقد برآمد کر لیے گئے