لاہور:لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 سے پرندہ ٹکرا گیاذرائع کے مطابق پرندہ ٹیک آف کے فوری بعد طیارے کے انجن سے ٹکرایا پرواز میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے واقعے کے بعد پائلٹ نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو محفوظ طریقے سے واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔