آئندہ 3سے 6 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور زالہ باری کی پیش گوئی

اسلام آباد:مغربی ہواو¿ں کا سلسلہ شمالی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مغربی علاقوں میں تشکیل پا رہا ہے اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس سسٹم کے زیر اثر شمالی بلوچستان کوئٹہ، لورالائی سبی زیارت چمن ،پشین قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ بارکھان، موسیٰ خیل ڑوب اور گردونواح خیبر پختونخوا وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان اورکزئی خیبر مہمند ،باجوڑ ٹانک لکی مروت، بنوں، کرک، ہنگو کوہاٹ ،چارسد صوابی ،کرم ،پشاور، نوشہرہ‘ ودیگر مقامات پر تیز ہواو¿ں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر تیز بارش ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی متوقع ہیں