کراچی: پتھر سے اے ٹی ایم مشین توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار ‘ تفتیش جاری

شہر قائد میں گلبہار کے علاقے میں نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑ کر کیش نکالنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم گرفتار کر لیا گیاپولیس کے مطابق بینک اسٹاف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیادوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اس سے قبل موٹر سائیکل لفٹنگ کے مقدمات میں بھی گرفتار ہو چکا ہے ملزم نے اے ٹی ایم مشین کو توڑنے کے لیے پتھر کا استعمال کیاملزم واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم کو نقصان پہنچاتے ہوئے کیش نکالنے کی کوشش کی جس دوران مشین کی اسکرین، دیگر حصوں اور کیش ڈراو¿رز کو بھی نقصان پہنچایا گیا تفتیش کے لیے تفتیشی افسر کے حوالے کر دیا گیا ہے