ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اپریل کے بعد تک کے لیے کافی ہیں:وزیرخزانہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ کو بریفنگ میں حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اپریل کے بعد تک کی ضروریات کے لیے کافی ہیںنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کا جائزہ لینے اور تیاریوں کو پرکھنے کے لیے اہم اجلاس کی صدارت کی ‘اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم، معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور متعلقہ وفاقی سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اجلاس کے دوران اسحاق ڈار کو بریفنگ دی گئی کہ ملک میں اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں جو اپریل اور اس کے بعد کے مہینوں کی ملکی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔