کراچی:شہید ملت روڈ میڈی کیئرکٹ کے قریب جناح میڈیکل ڈینٹل کالج کی طالبات کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا، آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی نیو ٹاو¿ن پولیس کے مطابق واردات صبح سوا 8 بجے کے قریب انجام دی گئی، میڈیکل کالج کی طالبات کو لینے کے لیے بس حسب معمول آئی تھی لیکن دو نامعلوم مسلح ملزمان نے بس میں سوار ہو کر واردات انجام دی اور 3 طالبات سے موبائل فونز، جیولری اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق جس مقام پر بس کھڑی ہوتی ہے اطراف میں سیکیورٹی گارڈ موجود ہوتے ہیں لیکن گزشتہ روز میڈی کئیر اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ موجود نہیں تھے۔ ملزمان نے بس میں چڑھ کر واردات کی، تین طالبات سے موبائل فون اور ایک آرٹیفیشل بریسلیٹ چھینا گیا۔