کراچی:وزیراعظم میاں شہباز شریف کا 5روزہ دورہ کراچی ‘ مختلف سیاسی رہنماﺅں سے ملاقاتیں جاری ہیں اس حوالے سے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے وزیراعظم کے اس مختصر دورہ کراچی کے دوران سیاسی و حکومتی ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی گورنر سندھ نہال ہاشمی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں ان ملاقاتوں میں صوبے سمیت ملک کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم اپنا مختصر دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے کراچی پہنچنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سینیٹر شیری رحمٰن کی رہائش گاہ پر جائیں گے، جہاں وہ ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔