ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساو¿تھ نے نئی نویلی دلہن کو تشدد کرکے قتل کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی نئی نویلی دلہن کو تشدد کرکے قتل کرنے کا مقدمے میں ملزمان موہن اور مصری کی درخواست ضمامت کی سماعت ہوئی عدالت نے ملزم موہن اور مصری کی ضمانت منظور کرلی مقدمے میں نامزد ایک ملزم وکیو پہلے ہی ضمانت پر رہا ہوچکا ہے ملزمان کیخلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج ہے مرکزی ملزم اشوک جیل میں ہے عدالت نے ملزمان کو فی کس 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا پولیس کے مطابق مقتولہ شانتی کو اس کے شوہر نے شادی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ مقتولہ 20 دن کوما میں رہنے کے بعد انتقال کر گئی تھی۔