اسلام آ باد:ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے لیے اخراجات اور ریٹائرمنٹ بینفٹس کی مد میں 8 ارب سے زائد مالیت کا بجٹ طلب کرلیا گیا چیئرپرسن کمیٹی انوشہ رحمان نے اجلاس میں بتایا کہ ٹی ڈی اے پی کے ملازمین سے متعلقہ اخراجات بہت زیادہ ہیں، جو ایک ارب 12 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ارب 12 کروڑ 30 لاکھ روپے آپریٹنگ اخراجات ہیں۔ ملازمین کے ریٹائرمنٹ بینفٹس کی مد میں ساڑھے 9 کروڑ روپے کے اخراجات ہیں قبل ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر انوشہ رحمان کی زیرصدارت ہوا، جس میں اگلے مالی سال کے بجٹ میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے لیے 8 ارب 14 کروڑ 42 لاکھ روپے کا بجٹ مانگا گیا ہے سیکرٹری تجارت جواد پال نے اجلاس میں بتایا کہ بلوچستان حکومت کو زمین کی فراہمی کے لیے درخواست کی ہے۔ بلوچستان حکومت نے منصوبے کے لیے زمین فراہم کرنی ہے۔ بلوچستان حکومت پرانی جگہ پر ہی ایکسپو سینٹر کی تعمیر چاہتی ہے۔ بلوچستان حکومت کا موقف ہے کہ علاقے میں لا اینڈ آڈر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس بارے میں حتمی جواب وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بات چیت کے بعد ہی دے سکتے ہیںاجلاس میں وزارت تجارت کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی غور کیا گیا سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ وزارت تجارت کوئٹہ میں ایکسپو سینٹر قائم کرنا چاہتی ہے۔ کمیٹی کو تجویز دی گئی ہے کہ ایکسپو سینٹر کوئٹہ ائیر پورٹ کے نزدیک قائم کیا جائے ، جس کی تعمیر کے لیے حکومت بلوچستان نے زمین فراہم کرنی ہے۔