اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں صوبوں کو شامل کرنے کے لیے صدرمملکت آصف علی زرداری کو اعتماد میں لیں گے اور اس سلسلے میں آج ملاقات کا امکان ہے جبکہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیےڈیجیٹل نظام لا رہی ہے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج شام ایوان صدر میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے اور اس دوران پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں صوبوں کو شامل کرنے کے لیے انہیں اعتماد میں لیں گے حکومت ہر شہری کا اس کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق پیٹرولیم کوٹہ مقرر کرے گا، ہر شہری کو ایپ میں طے شدہ کوٹے کے مطابق روزانہ کا پیٹرول یا ڈیزل مل سکے گا اور اس سلسلے میں حکومت نے پچھلے مارچ سے اس مارچ تک پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال کا تقابلی جائزہ لیا ہے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باوجود استعمال میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے اور وزیراعظم پیٹرولیم سبسڈی میں صوبوں کو شامل کرنے اور راشن بندی ایپ پر صدرمملکت کو اعتماد میں لیں گے یاد رہے کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 100 ارب روپے کی سبسڈی دے چکی ہے، جس کے بینیفشری پورے ملک کے عوام ہیں اور وزیراعظم صوبائی حکومتوں سے بھی سبسڈی میں حصہ ڈالنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں