خواتین کا گینگ بے نقاب:فلیٹس میں وارداتیں کرنےوالی چور اور سہولت کار گرفتار

لاہور:جوہر ٹاو¿ن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے رہائشی فلیٹس میں وارداتیں کرنے والے خواتین چور گینگ اور ان کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان کی شناخت سونیا، میلی بی بی اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جو رہائشی فلیٹس میں وارداتیں کرتی تھین۔ خواتین کے قبضے سے چوری شدہ لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا برآمد کر لی گئی ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کے مطابق دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین کو لیپ ٹاپ چوری کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے پولیس کے مطابق کیس کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کامیاب آپریشن پر ایس ایچ او جوہر ٹاو¿ن محسن شہزاد اور ان کی پوری پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔