عید کی خریداری کیلئے نکلنے والے 2سگے بھائی ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق

کراچی:بلوچ کالونی پل اور کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے عائشہ منزل سے کریم آباد کی جانب آتے ہوئے فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیاحادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ عاطف ولد محمود اور 20 سالہ تابش ولد محمود کے ناموں سے کی گئی۔ جاں بحق ہونے والے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 امراض قلب اسپتال کے قریب کے رہائشی اور فرج ایئر کنڈیشن کا کام سیکھ رہے تھے واقعے کے وقت ٹیلر سے عید کے کپڑے لینے جا رہے تھے جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔