کراچی:شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 جعلی صحافیوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا ملزمان عزیز آباد میں ایک دکان پر کوریج کے بہانے پہنچے جہاں دکاندار سے جھگڑا ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لے لیا اور تھانے منتقل کر دیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں جعلی صحافی بن کر دکانوں، ٹھیلوں اور پتھاروں پر جاتے اور لوگوں کو ہراساں کرتے تھے‘ گرفتار ملزمان میں توصیف، شہاب، ریحان، ندیم، احتشام، جاوید، عدنان اور سلامت شامل ہیںپولیس کے مطابق ملزمان نے جعلی ویب سائٹ بنا کر خود کو صحافی ظاہر کیا ہوا تھا جعلی صحافیوں کے گروہ کا سرغنہ توصیف نامی شخص ہے جو ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو تنگ کرتا تھا۔