اسلحہ کلچرکا خاتمہ : عید الفطر کے بعد سی سی ڈی کو بڑی مہم شروع کرنیکا حکم

لاہور:وزیراعلی مریم نواز شریف نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی وزیراعلیٰ نے عید الفطر کے بعد اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے بھرپور مہم چلانے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کیلئے جامع ایکٹ تیار کرلیا گیا ہے نئے ایکٹ کی منظوری دیتے ہوئے ہرقسم کے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل کی گئی ہیں ‘ لائسنس یافتہ اسلحہ بردار شہری کو بھی اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنی ہوگی، مقررہ مدت میں ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں اینٹیک اسلحہ گھر میں آویزاں کرنے کے لئے بھی خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد ناجائز اسلحہ سی سی ڈی کو جمع کرانا ہوگا۔